دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 27 نومبر 2022ء بروز اتوار لاہور واہگہ ٹاؤن کے علاقے بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کاذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں نے عطیات جمع کروائے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)