17 اکتوبر 2022ء کو اوکاڑہ کے علاقے گرین سٹی میں شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰ حاجی محمد اسلم عطاری، شخصیات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شخصیات کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں صدقے کے فضائل پر مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلا نے کے حوالے سے ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے شخصیات و ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی اور اچھی اچھی نیتیں کیں۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی جبکہ شخصیات و ذمہ داران اُن سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)