4 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت سمبڑیال ڈسکہ
شہر کے وکلاء بار میں ذمہ داران نے دورہ
کیا جہاں وکلاء سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات نگران تحصیل ڈسکہ نے وکلاء کو
عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے
کی ترغیب دلائی جس پر وکلاء نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مالی اور اخلاقی
تعاون کرنے کی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)