عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں عاشقانِ رسول کو علم ِدین سکھانے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 3 دن پر مشتمل 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری ، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان کے صوبائی نگران، ڈویژن نگران، ڈسٹرک نگران، تحصیل اور میٹرو پولیٹن نگران و ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف نشستوں کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی راہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے
سے تربیت کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں 12 دینی
کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کورس کے
اختتام پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کا آن لائن گوگل فارم پر ٹیسٹ بھی لیا گیا جس میں کامیاب والے اسلامی بھائیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔بعدازاںذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگران ِپاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد سبحانی سیکٹر 13 کراچی میں نئی تقسیم
کاری کے حوالے سےمدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد سبحانی
سیکٹر 13 کراچی میں نئی تقسیم کاری کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ 12 دینی کاموں کے متعلق
مختلف امور پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو دینی کاموں میں اخلاص کے ساتھ عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی
ویسٹ ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔اس موقع پر
کراچی سٹی کے شعبہ ذمہ داران بھی موجودتھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نیو تقسیم کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک
ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گرین سٹی
واہ کینٹ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو تقسیم
کاری کے حوالے سے راولپنڈی اور اٹک ڈسٹرکٹ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسنِ اخلاق اوراطاعت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں ملک و بیرونِ ملک سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مزید اس مدنی مشورے میں تحصیل نگرانوں اور یوسی نگرانوں کے اعلانات بھی کئے گئے اور وارڈ نگرانوں کا تقرر 7 دن میں مکمل کرنے کا ہدف طے ہوا ساتھ ہی ایک ماہ میں مسجد نگران کے تقرر کا ہدف بھی طے ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی(سندھ) کے بن قاسم ٹاؤن میں ایک مقامی شخصیت کے گھر پر 16
جون 2022ء بروز جمعرات سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر عاشقانِ رسول سمیت تاجران اور ڈسٹرکٹ ائمہ مساجد ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے بتایا
نیز انہیں مختصر و مسنون اوراد و ظائف پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔مزید رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں
اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ضلع قصور کے شہر
پھولنگر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ہائے زندگی
سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”شوقِ حج“ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں محمد
سہیل عطاری نے سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 15 مئی 2022 ء کو خیبرپختون خوا کے شہر ایبٹ آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں صوبائی نگران اشفاق عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد منیر عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے کورسز کےنظام
کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے۔ مزید فیضانِ نماز کورس رہائشی،
63دن مدنی تربیتی کورس ہر ہر ضلع میں کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔ (رپورٹ: ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ڈویژن
مدنی کورسز ذمہ دار ر، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
14
جون 2022 ء بروز منگل عزیز بھٹی ٹاؤن ، لاہور میٹروپولیٹن میں دعوت اسلامی کے تحت یوسی نگران کا
تربیتی سیشن ہوا، جس میں نگران عزیزبھٹی ٹاؤن محمد ندیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا ۔
تفصیلات کے
مطابق اس تربیتی سیشن میں چند امور پر تبادلہ
ٔ خیال کیا گیا جن میں یوسی نگران کے
ماتحت وارڈنگران کی تقرری ، ہر وارڈنگران کے تحت آنے والی مساجد کی لسٹ بنانے،
وارڈ کے اوپر 14 رکنی مشاورت(اصلاح اعمال، مدنی قافلہ، کفن دفن، تعلیم، رابطہ میڈیکل، مدنی چینل، مدنی
مذاکرہ، تاجران، اوراق مقدسہ، مدنی کورسز، محبت بڑھاؤ، خدام المساجد، تقسیم رسائل،
سیکورٹی) کی لسٹ تیار کرنے ،روزانہ کی بنیاد
پر 12 دینی کاموں کا پیشگی جدول بنا نے،
ماہانہ عطیات باکس کھولنےاور 25 جون کو یو
سی برائٹ ٹاؤن میں لگنے والے بلڈ کیمپ لگانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔
نیز ٹاؤن
نگران نے ”ایک نگران کو کیسا ہونا چاہیئے، لیڈر شپ کی مہارت کیسےحاصل ہو ؟ “اس موضوع
پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: شہزاد
عطاری ذمہ دار کابینہ کارکردگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پراپرٹی بینک
اونر اور رئیل اسٹیٹ سےتعلق رکھنے والے بزنس مینزکا فیضان مدینہ ، کراچی کادورہ
گزشتہ روز
شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی کاوشوں سے پراپرٹی بینک اونر اور رئیل اسٹیٹ سےتعلق رکھنے والے
بزنس مینز نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ ، کراچی کاوزٹ کیا ۔
ذمہ دار
ڈسٹرکٹ کورنگی عبد الرزاق عطاری نے دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے فیضان مدینہ کراچی میں
قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس : المدینۃ العلمیہ، مدنی چینل ،فیضان آن لائن اکیڈمی ،شعبہ
تراجم اور دار الافتا ء اہلسنت کا وزٹ کرواتے
ہوئے ان شعبہ جات کے تحت ہو نیوالے کاموں کا مختصرا ً تعارف بیان کیا جس پر
پراپرٹی بینک کے اونر نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کو خوب سراہا۔
اس موقع پر کیٹل
اونر ریحان عطاری ، ڈیری اونر تسلیم عطاری ، فیڈ ڈیلر زاہد عطاری اور ڈیری فارم اونر بشارت علی بھی شریک تھے۔(رپورٹ : عبد الرزاق عطاری ،ذمہ داری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
مولانا اشفاق مدنی بیان فرمائیں گے
عاشقان
رسول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے ہرہفتے کی طرح آج رات مؤرخہ 16 جون
2022ءکو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جس میں مبلغین دعوت
اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مبلغ دعوت
اسلامی حافظ مولانا اشفاق عطاری مدنی جامع مسجد گلزار مدینہ ایس ٹی نمبر 10، سیکٹر
4Dسرجانی ٹاؤن کراچی سے رات 8:00
بجے سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری،
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری، نورانی مسجد نشتر اسکوائر،
ملیر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد جنت الفردوس نوگراں میں
رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد اسد عطاری مدنی، جامع مسجد فیضان عطار ملکوال روڈ تلہ
گنگ میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، چاند میرج ہال نزد بابری مسجد پھول نگر
میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نزد حیدری انڈر بائی
پاس شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ، گوجرانوالہ میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
ماہ
ذو الحجۃ الحرام میں قربانی کرنا ابوالانبیاء حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سنت مبارکہ ہے۔قربانی کرناہر
مسلمان، بالغ مرد و عورت، صاحبِ نصاب (مالدار) پر واجب ہے۔اس عبادت کی ادائیگی میں
ہر سال مسلمان اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے لاکھوں ، کروڑوں جانوروں (گائے، بکری، اونٹ) کی
قربانی پیش کرتے ہیں۔
دعوت
اسلامی دنیا بھر کے عاشقان رسول کو ان کی عبادت کی ادائیگی میں آسانی پیدا
کرنے کے لئے ہر سال اجتماعی قربانی کا
اہتمام کرتی ہے جس میں حصہ دار کی قربانی کو عین شریعت کے مطابق سر انجام دیا جاتا ہے اور منصف انداز میں گوشت
تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی پاکستان سمیت
دنیا بھر کے عاشقان رسول کے لئے پاکستان کے چھ شہروں ”کراچی، حیدرآباد، اسلام
آباد، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کررہی ہے جس میں
گائے کا فی حصہ 16 ہزار روپے مقرر کیا گیا اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت کے ساتھ ایک
حصے کی رقم 17500 بنتی ہے۔
اجتماعی
قربانی میں حصہ لینے اور مزید معلومات کے لئے اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں:
03162626000
دنیا
بھر سے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
11 جون 2022ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین مدنی قافلہ عطاری نے کراچی سندھ کے ملیر ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی
مشورہ کیا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق
اہم نکات پر مشاورت کی اور کراچی ملیر ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی
نگرانوں کے اعلانات کئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
10 جون 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری نے پشاور کا دورہ کیا
اور مختلف مقامات پر درس و بیان کا سلسلہ جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق رکن شوری حاجی امین عطاری نے
مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیااور
حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ ساتھ ہی اصلاح نفس کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے، اختتام پر رکن شوری نے اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات بھی کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )