دنیا بھر میں آج مغرب کی نماز کے بعد دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار اجتماعات منعقد ہوں گے
عاشقان
رسول کو علم دین سے سیراب کرنے، نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مسلمانوں کے دلوں
میں خوفِ خدا اور عشق رسول کی شمع جلانے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 اکتوبر 2022ء کو
دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ان اجتماعات میں تلاوت و نعت، رقت انگیز ذکر و دعا
کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ نماز اشراق و چاشت کی ادائیگی کے ساتھ اجتماعات اختتام پذیر
ہوں گے۔
تفصیلات
کے مطابق الحرم مارکی منڈی وار برٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ (پنجاب) میں
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں
گے جسے مدنی چینل پر براہ رست نشر کیا جائے گا۔
اس کے
علاوہ مرکزی عید گاہ مظفر آباد کشمیر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ العطار ٹاؤن میر پور خاص میں رکن شوریٰ حاجی فاروق
جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ عطار نگر نزد آصف فلور ملز جی ٹی روڈ گگھڑمیں
رکن شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ میر پور کشمیر میں
نگران شعبہ تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4
کراچی میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ
نزد انڈر پاس خانیوال میں نگران شعبہ پروفیشنل فارم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔