10 جون 2022ء بروز جمعہ صوبۂ سندھ کے شہر نوابشاہ معراج سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں نوابشاہ سندھ کے اطباو ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے قاری صاحبان اور بچوں کا فری چیک اپ کیا نیز انہیں ادویات بھی دیں۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ حکیم حسان عطاری نے اطبا اور ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

بعدازاں اطبا اور ڈاکٹروں نے مدرسۃا لمدینہ میں ماہانہ طبی کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 8 جون 2022ء بروز بدھ کراچی سندھ  ملیر ڈسٹرکٹ02 کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کثیر ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے کراچی ملیر ڈسٹرکٹ02 کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔(رپورٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے  فیضان مدینہ العطار ٹاؤن ، میر پور خاص میں ڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

اس مدنی مشورے میں نئی سرکاری تقسیم کاری کے مطابق تحصیل اور یوسی نگرانوں کا اعلان کیا اور 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ قربانی کے کھالوں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔اس کے علاوہ رکن شوری نے ذمہ داران کی مختلف موضوعات پر تربیت بھی کی ۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری ) 


گزشتہ دنوں کوئٹہ پریس کلب میں رکن شوری حاجی یعفور رضا چطاری نے کوئٹہ کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی جس میں کوئٹہ صدر پریس کلب عبد الخالق رند  ، جنرل سیکریٹری بنارس خان ، نور الہی بگٹی ، آصف بلوچ ، نذر محمد جمالی ، رضا الرحمان ، سلیم شہزاد ، منظوراحمد ، مرتضی زہری ، عیسی ترین ، فہیم بلوچ، خالد صاحب، محمد شعیب ، ناصر شاہوانی ، عبد الشکور اور دیگر صحافی شامل تھے۔

رکن شوری نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ، دعوت اسلامی کا تعارف اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے بارے میں بتایا جس پر صحافیوں نے کورسز کرنے کی نیت بھی کی ۔

دورانِ ملاقات نگران مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں بخاری مسجد کھارادر ، کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ایصال ثواب اجتماع میں شرکت کی جہاں کثیر عاشقان رسول نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ایصال ثواب اور اصلاح اعمال کے متعلق گفتگو کی اور حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت بھی فرمائی نیز بخاری مسجد شعبہ خواتین کی ذمہ دارہ اور فیصل معیاری کی زوجہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری ) 


صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع طوغی روڈ کی جامع مسجد میاں اسماعیل  میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کے قلوب کو علم دین سے منور کرنے، ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے اور انہیں سیرت و سنت رسولﷺ  کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دینے کے لئے آج مؤرخہ 9 جون 2022ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ بیان کے بعد ذکر و اذکار ، صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن اقبال، نزد الطاف آئی اسپتال خانپور پنجاب سے بعد نماز عشاء رات 9:45 بجے مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ بہزاد لکھنوی مسجد، سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، فیضان محمدی مسجد، بلاکA، گارڈن سٹی گلشن معمار کراچی میں رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری ، مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈھوک جمعہ، جہلم میں رکن شوریٰ حاجی مولانا اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ صدر گلبرگ نمبر 1، النور اسٹریٹ پشاور میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہورمیں واقع راوی ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ِٹاؤن حاجی ارشد عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی اور انہیں احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:احمد رضا عطاری لاہور میٹرو پولیٹن ذمہ دار مدرسۃالمدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 6 جون 2022ء بروز پیر شعبہ مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز، شارٹ ٹائم، رہائشی اور کورسز) کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ان شعبہ جات کے نگرانِ مجالس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت ک۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے شعبہ جات کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ میٹنگ شعبہ جات کو خود کفیل کرنے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارکردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔مزید اس میٹنگ میں خصوصی طور پر کوئٹہ، پشاور، مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں مدرسۃالمدینہ شروع کرنے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ اب تک ملک و بیرونِ ملک دعوت اسلامی کے تحت کم و بیش5 ہزار 627 مدارس المدینہ قائم ہو چکے ہیں جن میں اسٹاف کی تعداد کم و بیش 13 ہزار741 ہے جبکہ ان مدارس المدینہ میں قراٰنِ پاک پڑھنے والے بچے اور بچیوں کی تعداد کم و بیش 25 ہزار 524 ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 جون 2022ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے تحت  کراچی سندھ کے کورنگی ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت دیگر مختلف موضوعات کے متعلق گفتگو کی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں اراکینِ شورٰی نے کراچی کورنگی ڈسٹرکٹ کی نئی تقسیم کاری کے مطابق یوسی نگرانوں کے اعلانات کئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اللہ پاک کے فضل وکرم سے دعوت اسلامی کادینی کام دن بہ دن ترقی کررہاہے اور دعوت اسلامی اپنے ذمہ داران کے ذریعے باقاعدہ ایک منظم انداز سے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دیئے گئے مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ پاکستان مشاورت آفس کے تحت حال ہی میں دور جدید کے تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کے لئے ایک کورس بنام ’’آن لائن تنظیمی کورس‘‘ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد ذمہ داران کی شرعی، تنظیمی اور ٹیکنیکل انداز سے تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔

یکم جون2022ء سے باقاعدہ اس کورس کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت اس کورس میں تنظیمی تقسیم کاری کے مطابق 3سرکاری ڈویژنوں کے کم و بیش 13ڈسٹرکٹ نگران شرکت کررہے ہیں ۔

شعبہ جدول کے نگران ومبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کورس کے مقاصد بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کومزید کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے اس بارے میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


انسان کے اندر سب سے بڑی بیماری گناہ ہے۔ اس بیماری سے نجات حاصل کرتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے۔مسلمان اپنی عبادات و ریاضت اور نیک محافل میں شرکت کے ذریعے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ اور رحیم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی مسلمانوں کو نیکیاں کرنے اور عبادات و ریاضت کرنے کے لئے مختلف وسائل فراہم کرتی رہتی ہے ایسا ہی ایک وسیلہ ہفتہ وار اجتماع بھی ہے جو دنیا بھر میں ہر جمعرات بعد نماز مغرب منعقد ہوتا ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرماتے ہیں ، بیان کے بعد ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 2 جون 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ پاہڑیانوالی (ہیگر والا) گجرات روڈ پنجاب بعد نماز عشاء 9:30 بجے ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی ”آخری پیغام“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان ِسحر DHAفیز7 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، عثمانیہ مسجد عبداللہ گوٹھ مین نیشنل ہائے وےکراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد حنفیہ غوثیہ سوڈیوال لاہور میں نگران پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔