25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
بغداد رضا عطاری نے مورخہ 16 اکتوبر 2022ء کو جہلم ڈسٹرکٹ کا ماہانہ مدنی مشورہ فیضان
مدینہ جہلم میں فرمایا۔
دوران
مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12
دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے
ذہن سازی کی۔ بعدازاں فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں کے داخلےکروانے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون، پیشگی کارکردگی شیڈول کے متعلق مدنی پھول دیئے۔ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے آنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )