25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں پردہ
باغ پشاور پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کے
سلسلے میں اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اجتماع
میلاد میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے میلاد کے حوالے سے کلام پڑھے ۔بعدازاں مہمان
خصوصی یوکے کے ذمہ دار سید فضیل عطاری نے ’’سیرت
مصطفی ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مزید عشق
مصطفی بڑھانے اور فکر آخرت کا ذہن پانے کے
لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)