26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
ائمہ مساجد اور شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔
دورانِ میٹنگ شعبہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مولانا مہروز عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
بکنگ کے حوالے سے مشاورت کی۔
اس کے علاوہ مدنی مشورے
میں مختلف اہداف طے کئے گئے جن میں بعض یہ ہیں:
1:شعبہ ائمہ مساجد کے تحت ماہِ اکتوبر میں 313
کی بکنگ کا ہدف طے کیا گیا۔
2:روزانہ کی بنیاد پر شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کم و بیش 3 اسلامی بھائیوں سے بکنگ کے حوالے سے رابطہ
کریں گے۔
3:شعبہ ائمہ مساجد کے مدنی مشوروں میں مولانا مہروز
عطاری مدنی کا بیان رکھا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)