آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم
الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 08 اکتوبر 2022ء بمطابق 12 ربیع الاوّل 1444ھ کی شب
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
جائیگا۔
اجتماع
کا آغاز اللہ کے پاک کلام قرآن مجید سے کیا جائے گا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کی جائے گی۔ رات 8:30 بجے شروع
ہونے والے اس اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی
چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ”جشن ولادت اور شانِ مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
بیان
کے بعد مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقان
میلاد کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی
مذاکرے کے بعد عاشقان رسول کو سحری پیش کی جائے گی۔
اس کے
بعد پُر رونق محفل ”صبح بہاراں“کا آغاز ہوگا جس میں عاشقان رسول اُس گھڑی
کا استقبال کریں گے جس میں ”وجۂ تخلیق کائنات، آقائے نامدار، خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“کی دنیا میں
جلوہ گری ہوئی۔ صلوۃ و سلام پر اجتماع میلاد کا اختتام کیا جائیگا۔
یہ
اجتماع پاکستان کے سینکڑوں مقامات پر مدنی چینل کے ذریعے اجتماعی طور پر دیکھنے کا
سلسلہ ہوگا جن میں سے چند کے نام یہ ہیں:
٭گراؤنڈ
گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ ٭آئرس ہوٹل ریلوے
روڈ ساہیوال ٭بابا گراؤنڈ عقب سول سیکریٹریٹ،
لاہور ٭لیاقت آباد راولپنڈی ٭ریلوے پارک منڈی بہاؤالدین ٭جامع مسجد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ ٭باہتر موڑ دارالمدینہ پرائمری کیمپس واہ کینٹ ٭ڈیرہ فریاد اعوان اسٹیڈیم روڈ، ڈسکہ ٭پردہ
باغ پشاور ٭شاداب گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن کراچی