26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں اورنگی
ٹاؤن اور مؤمن آباد ٹاؤن کے شیڈول پر تھے۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ
شیڈول قاری محمد احسن عطاری کے والد کے انتقال پر اُن سے تعزیت کی نیز انہیں صبر
کی تلقین کرتے ہوئے اُن کے والد کے لئے دعا کروائی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے
علاقے کی جامع مسجد اقصیٰ میں بعد نمازِ مغرب سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے
مقامی ذمہ داران کے ہمراہ 12 ہویں کی شب
ہونے والے اجتماع میلاد کے گراؤنڈ کا وزٹ کیا اور اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)