دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پچھلے دنوں مظفرآباد کشمیرمیں کشمیر مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس (صوبائی نگران، صوبائی آفسز نگران، سرکاری ڈویژن نگران اور مظفر آباد شہر کے نگران، جامعۃالمدینہ بوائز، گرلز اور مدرسۃ المدینہ بوائز، گرلز نیز مدرسۃ المدینہ بالغان) کے نگرانِ مجالس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی سمیت فروری 2022ء تا اپریل 2022ء کی کارکردگی کاتقابلی جائزہ لیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبہ جات کے متعلق کلام کیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کے ہمراہ کراچی (سندھ) کے علاقے کورنگی میں قائم المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت و تربیت کے ادارے ’’ میرا گھر ‘‘ کا وزٹ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے یتیم بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کی ادائیگی، درودِ پاک کی کثرت اور سلام عام کرنے نیز آپس میں محبت و الفت کے ساتھ مل جل کر رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نےبیان کے دوران بچوں کو قراٰن ِ پاک حفظ کرنے اور عالم بننے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں تمام بچوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی (سندھ) کے علاقے کورنگی میں قائم المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت سینئر سٹیزن کے ادارے گوشہ امیر حمزہ رضی اللہ عنہ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود بزرگ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نماز کی پابندی، درودِ پاک کی کثرت کرنے نیز اپنے اوقات کو ذکر واذکار اور نیک اعمال میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر ادارے کے منتظمین نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن کراچی  (سندھ) کی ایک مسجد میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا تربیتی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن

کے علاقہ تا ذیلی نگران و مشاورت نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلا می و ڈسٹرکٹ ویسٹ نگران محمد بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران سے تقوی و پرہیزگاری کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی نیز ڈسٹرکٹ نگران نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں کے اعتبار سے اہداف دیئے اور اچھی کارکردگی پیش کرنے والوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: محمد شہمیر خان عطاری ڈسٹرکٹ ویسٹ کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


23 مئی 2022ء بروز پیر صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اورنگی ٹاؤن کے علاقہ تا ذیلی نگران و مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ ویسٹ محمد بغداد رضا عطاری نے ’’تقوی و پرہیزگاری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد شہمیر خان عطاری ڈسٹرکٹ ویسٹ کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک پاکستان میں رواں سال گرمی کا موسم  اپنے جوبَن پر ہے، گرمی کی شدت کی وجہ سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی مشکلات در پیش آرہی ہیں۔ گرمی کے اضافے کے سبب پاکستان کے صحرائی علاقوں میں پانی کی قلت ہوچکی ہے اور پیشنگوئی یہ کی جارہی ہے کہ اگر جلد بارش نہ ہوئی تو غذائی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

امت محمدیہ کو اس وقت رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور بارش کے لئے گِڑگِڑا کر دعائیں مانگنے کی ضرورت ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے اعلان کے بعد بارانِ رحمت کے لئے رب رحیم عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں استغاثہ پیش کرنے کے لئے 27 مئی 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی مساجد و مدنی مراکز فیضان مدینہ میں نماز جمعہ کے بعد ”دعائے استسقاء“ (یعنی بارش کے لئے دعا) کا اہتمام ہوگا۔

تمام عاشقان رسول بھی اپنی اپنی مساجد میں دعائے استسقاء کا اہتمام فرمائیں اور رب کریم سے بارانِ رحمت کی دعا کریں۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی قافلہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں  صوبائی و ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے 13 مئی 2022ءکو سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور 5 جون 2022ء کو انٹیرئیر سندھ سفر کرنے والے ایک ماہ کے مدنی قافلےکے اہداف طے کئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ضلع قصور کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور ذمہ داران کو احسن انداز سے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمرہ پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں مظفر آباد کے جدول پر تھے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری کے ہمراہ حضرت سائیں سخی سہیلی کے مزار پرحاضری دی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےفاتحہ خوانی پڑھی اور صاحبِ مزار کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حاجی محمد افضل عطاری کے والدِ محترم کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا جس پر دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اُن سے تعزیت کرتے ہوئے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کی۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ داتا نگر المعروف خان محمد قادری والی مسجد میں پڑھائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کروائی اور مرحوم کے گھر والوں کو زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر لاہور میٹروپولیٹن میں واقع نشتر ٹاؤن کے علاقے اٹاری سروبہ نزد دربار بابا برکت شاہ میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز ’’فیضانِ فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا‘‘ کا افتتاح کیا گیاجس میں اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مساجد و مدارس بنانے کے متعلق سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل میں اپنا مال خرچ کرنے کے فضائل بیان کئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں لاہور سٹی کے نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران ٹاؤن مشاورت اور نگران کابینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اوردینی کاموں کے سلسلے میں ماہانہ شیڈول بنانے سمیت امامت کورس کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کے درمیان امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے عطا کردہ تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)