پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد سٹی کے یوسی نگران تا نگران ِڈویژن مشاورت ،مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ کے مدرسین، ناظمین اور ائمہ مساجد سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد بھر پور انداز میں منانے نیز زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو ان میں شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے فیصل آبا دشہر کو جھنڈوں اور لائٹنگ سے سجانے کے حوالے سےذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

واضح رہے فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا اجتماعِ میلاد دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےجبکہ 12 ربیع الاول کو عاشقانِ رسول کے ہمراہ ضلع کو نسل تا فیضان مدینہ جلوسِ میلاد میں شرکت بھی کریں گے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)