پچھلے دنوں     صوبائی نگران و رکن شوری قاری محمد ایاز عطاری نے میر پورخاص ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ڈویژن نگران حافظ زین عطاری، تینوں ڈسٹرکٹ کے نگران اور ڈویژن کے شعبہ جات کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

بعد مدنی مشورہ رکن شوری نے شعبہ آئمہ مساجد کے تحت ہونے والے اجتماع میں میرپورخاص کے امام صاحبان کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ علاوہ ازیں مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ماہ نور کے حوالے سے پرچم کشائی فرمائی اور آخر میں شعبہ FGRF کے ڈویژن ذمہ دار کے گھر جا کر ان کی عیادت بھی فرمائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)