26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ ڈویژن مشاورت ملتان نے
شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )