دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام گولڈن سوسائٹی شالیمار لنک روڈ شالیمار ٹاؤن لاہور میں اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سےکیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفورر ضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو سرکار ﷺ کی پیدائش کے واقعات بیان کئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نےاجتماع میں موجود  اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )