دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کی شرکت رہی۔

ناظمین کی تربیت کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اللہ کے دین کی مدد کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )