2 اکتوبر 2022ء کو ”کیماڑی بندر گاہ کراچی“ میں رحمۃ للعالمین ﷺکا میلاد منانے کے لئے کشتیوں پر جلوس میلاد نکالا گیا۔

جلوس میلاد میں شرکت کرنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی اور نگران پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سمیت دیگر شخصیات اور بیرون ملک کے عاشقان رسول کیماڑی بندر گاہ پہنچے۔

بندر گاہ پہنچ کر اراکین شوریٰ ماہی گیر اور دیگر عاشقان رسول کے ہمراہ جلوس میلاد کا آغاز کرنے کے لئے کشتیوں پر سوار ہوئے۔ شرکائے جلوسِ میلاد کی جانب سے لگائے جانے والے ”مرحبا یا مصطفٰے ﷺ“ کے نعروں سے سمندر کی فضا گونج اُٹھی۔ جلوس میلاد میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آقا کریم ﷺ کی محبت میں نمازوں کی پابندی کرنے اور درود شریف کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی۔ صلوۃ و سلام اور ”سرکارﷺ کی آمد“مرحبا کے نعروں پر جلوس میلاد کا اختتام ہوا۔