عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے، لوگوں کو نمازوں کا پابند بنانے اور زیادہ سےزیادہ مساجد بناکر انہیں آباد کرنے کے لئےہمیشہ دینی کاموں میں مصروفِ عمل ہے۔

اسی مقصد کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مصطفیٰ آباد کے عاشقانِ رسول کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد آفتاب صدیقی کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مارکیٹ کے تاجران سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”مساجد بنانے اور انہیں آباد کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)