لاہور پاکستان کے علاقے ہربنس پورہ میں مدرسۃ المدینہ گرلز کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
قراٰنِ پاک کی تعلیم عام کرنے، عاشقانِ رسول کے
بچوں اور بچیوں کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف دینی و
دنیاوی اداروں کو قائم کیا جاتا ہے جس میں
بچوں اور بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے ساتھ انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔
اسی
سلسلے میں لاہور پاکستان کے علاقے ہربنس
پورہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدرسۃ المدینہ گرلز کے سنگِ بنیاد کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ
رسول کو اپنی بچیوں کی تربیت کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ جلد از جلد
مدرسۃ المدینہ گرلز کی تعمیرات کو مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔
اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ گرلز کا
سنگ ِبنیاد رکھا۔بعدازاں اہل محلہ نے اپنی اپنی خواہشات کا اظہا رکرتے ہوئے ایک سال
میں اس عمارت کو مکمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)