6 رجب المرجب, 1446 ہجری
کوٹ عبد اللہ مناواں لاہور میں حاجی افضال مرحوم کے لئے ایصالِ
ثواب اجتماع
Mon, 22 Aug , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کوٹ عبد
اللہ مناواں لاہور میں حاجی افضال مرحوم کے لئے
ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نےتلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا جبکہ رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)