دعوتِ  اسلامی کے تحت25 اگست 2022ء بروز جمعرات ساہیوال ڈویژن تحصیل عارف والا میں ڈویژن ذمہ دار عامر عطاری کا جدول ہوا جس میں بابا محمد شفیع رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

ان کے سجادہ نشین پیر حیدر کمال سے ملاقات کیں اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ آنے کی دعوت دی۔ علاوہ ازیں دربار شریف والی مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد اطراف میں موجود دکانوں پر جاکر ہفتہ وار اجتماع کی دعوتیں دیں اور اسلامی بھائیوں کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان آفس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)