پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈویژن گجرانوالہ فنانس نگران محمد شہباز عطاری ، ڈسٹرکٹ گجرانوالہ نگران محمد یعقوب عطاری ،
کامونکے کابینہ کے نگران سلمان عطاری نے ڈسٹرکٹ گجرانوالہ کے مختلف تعمیراتی پروجیکٹس
کا وزٹ کیا ۔
دورانِ وزٹ علاقائی ذمہ داران سے ملاقات کی ، علاقے میں مزید کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور
رمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:
ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سندس فاؤنڈیشن حافظ آباد
کا وزٹ کیا جہاں فاؤنڈیشن کے اونر اوردیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
نگران
ڈسٹرکٹ نے وہاں موجود زیرِعلاج بچوں سے ملاقات کی، ان سے مصافحہ کیااور اپنے ہاتھوں سے انہیں کھاناپیش
کیا۔(رپورٹ:
ڈسٹرکٹ حافظہ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ
اور لاہور ڈویژن کے صوبائی، سرکاری ڈویژن
و ڈسٹرکٹ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل
رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کو مزید
بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ماہِ رمضانُ المبارک میں
ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی کے علاقے فیز 7 میں قائم
جامع مسجد فیضانِ اسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام افطار اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی کافی تعداد میں شرکت رہی۔
اس موقع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نےایک اسلامی بھائی کے گھر
پر اُن سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئےبھر پور انداز میں
ڈونیشن دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ ”تقسیم اسناداجتماع“ کا
انعقاد، حاجی عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا
عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تقریب تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد
مصر
اور نائیجیریا کے شیوخ اور مفتیان کرام کے ہاتھوں 1ہزار 45 حفاظ کو سرٹیفکیٹ پیش کئے
گئے
دینی
و دنیاوی تعلیم کو منفرد انداز میں فروغ دینے والی عالمی تنظیم دعوت اسلامی کے
شعبے مدارس المدینہ نے سال 2022ء میں پاکستان بھر میں 8ہزار 895 حفاظ کرام کا تحفہ
امت کو دیا۔ اس کے علاوہ سال 2021ء میں مدارس المدینہ سے 44 ہزار 391طلبہ نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا۔ان
طلبہ کو سرٹیفکیٹ پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں وقتاً فوقتاً تقریب ”تقسیم اسناد
اجتماعات“ منعقد کئے جارہے ہیں۔
ایسا
ہی ایک پروگرام بسلسلہ ”تقسیم اسناد اجتماع“25
مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں
ہزاروں طلبہ، سرپرست اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
تقریب
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے”قرآن کی شان“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو دینی تعلیم جاری رکھتے ہوئے درسِ
نظامی کے لئے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
بیان
کے بعد مصر سے تشریف لائے ہوئے مہمان ماہر حدیث و پریکٹیکل سرجنٹ ڈاکٹر شیخ سید
یسریٰ جبری حسنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نائیجیریا کے سید شیخ قریب اللہ مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سمیت مفتی محمد شفیق عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ،
حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری کے ہاتھوں 1ہزار 45 حفاظ کرام
کو دستار اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔
واضح
رہے کراچی سٹی میں قائم 500 سے زائد مدارس المدینہ سےسال 2021ء میں 1ہزار 45 طلبہ قرآن
پاک حفظ کرنے اور 9 ہزار 674 طلبہ نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔
پچھلے دنوں ڈیفنس ہا ؤسنگ سوسائٹی لاہور میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ حاجی محمد طارق عطاری
کے گھر آمد ہوئی ۔
اس موقع پرنگرانِ پاکستان مشاورت سمیت اسلامی
بھائیوں نے سرکارِ
مدینہﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کرتے ہوئے سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں
درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا۔بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت نےدعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
رکن
شوری حاجی امین عطاری نے حسین آباد گلبرگ ٹاؤن کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کےسلسلے میں نگران کراچی و رکن شوری حاجی امین عطاری نے حسین آباد گلبرگ
ٹاؤن کے ذمہ دار ان کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رمضان عطیات اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
18
مارچ 202 ء کو پتوکی لاہور میں دعوت
اسلامی کے تحت مناجاتِ افطار کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی نعیم خان
عطاری اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مناجات
افطار میں عاشقان رسول نے اپنے گناہوں سے توبہ
و استغفار کی اور روزہ داروں کے لئے افطاری کا بھی اہتمام کیا
گیا۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
سٹی ایسوسی ایٹس تین تلوار کلفٹن کراچی میں بلڈرز کے درمیان
اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سٹی ایسوسی ایٹس تین تلوار کلفٹن
کراچی میں بلڈرز کے درمیان سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”استقبال ماہ رمضان“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیااور شرکا کو رمضان المبارک سے قبل اس میں عبادت کے لئے تیاری کرنے
اور اس ماہ زیادہ سے زیادہ عبادت کے ذریعے رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کی ترغیب دلائی۔
کچھی میمن جماعت خانہ گاڑی کھاتہ کراچی میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 مارچ 2022ء کو کچھی میمن جماعت خانہ گاڑی کھاتہ کراچی میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، اسٹوڈنٹس اور کاروباری حضرات
نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو
سنت رسول کے مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔
25مارچ کو
فیضان مدینہ کراچی میں ”سالانہ تقسیم
اسناد اجتماع“ منعقد ہوگا ، 6 ہزار سے زائد طلبہ میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
25
مارچ 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سالانہ تقسیم اسناد اجتماع منعقد ہو گا
قرآن
پاک حفظ کرنے والے 1ہزار 45 اور ناظرہ مکمل کرنے والے5 ہزار 674 بچوں کواسناد دی
جائیں گی
بچوں
میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، انہیں قرآن پاک حفظ کروانے اور ناظرہ
پڑھانے کے لئے دعوت اسلامی نے دنیا بھر میں ہزاروں مدارس بنام ”مدرسۃ المدینہ“
قائم کر رکھے ہیں جن میں لاکھوں بچے اور بچیاں قرآن پاک حفظ و ناظرہ کرنے کی سعادت
حاصل کررہے ہیں۔ ہر سال ان اداروں سے قرآن پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والےہزاروں
بچوں اور بچیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہیں جس کے لئے ہر سال ملک و بیرون ملک ”تقسیم
اسناد اجتماعات“ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی
سلسلے میں 25 مارچ 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”سالانہ
تقسیم اسناداجتماع“ منعقد ہونے جارہے ہیں جس میں قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے 1ہزار
45 اور 5 ہزار 674 بچوں کو ناظرہ مکمل کرنے پر اسناد دی جائیں گی۔
اس
اجتماع میں اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری،
حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد امین قافلہ عطاری 6ہزار 719 طلبہ کو اسناد
تقسیم فرمائیں گے۔
بچوں
کے سرپرست اور دیگر عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
24 مارچ کو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
ہر
مسلمان کے لئے اپنی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور
اسلاف کرام کی تعلیمات کے مطابق گزارنا بہت ضروری ہے۔ ان کی تعلیمات سے آگاہی حاصل
کرنے کے لئے علمائے کرام کی صحبت اختیار کرنا اور ان سے علمِ دین حاصل کرنا نہایت
اہم ہے۔
عاشقان
رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی علم دین کی چراغ سے مسلمانوں کے قلوب کو
روشن کرنے کے لئے مختلف وسائل مہیا کررہی ہے۔ ان ہی میں سے ایک وسیلہ ہفتہ وار
اجتماع بھی ہے جو باقاعدگی سے ہر جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر میں شروع ہوجاتا
ہے جن میں مبلغین دعوت اسلامی علم دین سے متعلق مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے
بیانات فرماتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں 24 مارچ 2022ء بروز جمعرات دنیا بھر میں بعد نماز مغرب ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ
سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق رات 9:00 بجے مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور مدینہ میرج ہال پسرور میں رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔