دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ نگران، ٹاؤن نگران، تحصیل نگران اور ڈویژن کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)