25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جوہر ٹاؤن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں میٹنگ، واہگہ ٹاؤن کے ذمہ داران کی شرکت
Thu, 21 Jul , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن میں ایک میٹنگ کی جس میں واہگہ ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی مشورے کے دوران اسلامی بھائیوں
سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور محرم الحرام کے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں بڑھانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)