فیضانِ مدینہ رحمان سٹی لاہور میں دعوتِ اسلامی
کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحمان سٹی لاہور میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد
نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لیتے ہوئے مختلف مدنی پھولوں
سے نوازا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق
زندگی گزارنے کے لئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)