پچھلے دنوں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور رابطہ برائے خصوصی شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےاس مدنی مشورے میں شعبےکی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

دوران ِمدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے زیادہ سے زیادہ شخصیات کو مدنی قافلے میں سفر کروانے اور ان کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلے کروانے کے بارے میں ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جن میں بعض یہ ہیں:

1)شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی صورت میں مختلف کورسز (جس میں عالم کورس، تجوید کورس، طہارت کورس، فیضان نماز کورس) کروائے جاتے ہیں یہ بھی کسی کی اصلاح کا ایک طریقہ ہے ان میں شخصیات کے داخلے کروائے جائیں۔

2) شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان  ایک ایسا دینی کام ہے کہ اس کے ذریعے  شخصیات سے روز انہ ملاقات  ہوتی ہےجس کے سبب  تعلیم قراٰن عام ہو تی نیز   اللہ کی محبت، رسول اللہ ﷺ کی محبت  اور آخرت کی محبت دل میں  پیدا ہوتی ہے۔ بعدازاں   نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات فرمائی  اور انہیں  دعا ؤں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)