24 فروری 2023ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا  جس میں پاکستان مجلسِ مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے آفس کے کام میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی نیز ہدف بناکر کام کرنے اور آفس کے نظام میں بہتری لانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شیڈول پر عمل کرنے، کمپیوٹر اسکلز میں اضافہ کرنے اور اپنی نگران و ذمہ داران سے رابطے میں رہنے کے متعلق وہاں موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔