25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اسلم
عطاری و حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگران
ڈسٹرکٹ مشاورت، نگران ٹاؤن مشاورت، نگران تحصیل مشاورت، نگران سٹی مشاورت اور چند
مخصوص شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسلم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی۔
رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو محرم الحرام
میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد اقبال
عطاری، شعبہ رابط برائے شخصیات لاہور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)