صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں شعبہ مدنی کورسز و امامت کورس سمیت ان شعبہ جات کے معلمین کےلئے مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر کے امامت کورس و مدرس کورس کرنے والے طلبۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”رزقِ حلال اور اس کی برکت“ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کرتے ہوئے رزق حلال کمانے کی اہمیت اور اس کے تقاضوں کو بیان کیا نیز کمانے کے حوالے سے اہم ترین جزئیات کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”فتاویٰ رضویہ“ سے بیان کیں۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وقتِ اجارہ میں منصب کے مطابق کاموں کی تکمیل، تدریس و تفتیش کے دوران اچھے انداز میں تربیت کرنے اور دورانِ وقت اجارہ ذاتی امور سے بچنے کی ترغیب دلائی۔(غیاث الدین عطاری)