دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلسِ تعمیرات اور اثاثہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی برکت علی عطاری، کراچی سطح کے ذمہ دار حاجی علی عطاری اور مولانا وسیم عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ کو شعبے کے دینی کاموں کےمتعلق بتایا جس پر انہوں نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)