24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے اور انہیں اسلامی شعار اپنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مختلف
اسلامک ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اسلامی تعلیمات
کو بیان کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کاہنہ نو لاہور میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس
میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ”عشقِ مدینہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے مدینۂ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کے فضائل بیان کئے۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)