گلبرک کالونی فیصل آباد میں حاجی صدیق عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ

پنجاب پاکستان کے علاقےگلبرک کالونی فیصل آباد میں 30 مارچ 2022ء بروز بدھ حاجی صدیق عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور
ذمہ داران سمیت شخصیات نے شرکت کی ۔
اس دوران نگران ِپاکستان مشاورت نے ’’صدقے کے دینی و دنیاوی فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے ہاتھوں ہاتھ چندے کے لئے رقم جمع کروئی اور مزید اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔حلقے کے اختتام
پر شرکائے حلقہ نے نگران پاکستان
مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مجلس ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج دوپہر 4
بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے
گا

دعوتِ اسلامی کے ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آج دوپہر 4 بجے سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی اطہر عطاری بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تمام اسٹاف سے
گزارش کی جاتی ہے کہ اس اجتماعِ پاک میں ضرور شرکت فرمائیں۔
کراچی کے علاقے ملیر میں فیضان ری پبلی ٹیشن سینٹر کی
دوسری برانچ کا افتتاح

ایسے
بچے جو جسمانی و ذہنی طور پر معذور ہوتے ہیں۔ انہیں پوری توجہ اور مدد کی ضرورت
ہوتی ہے۔ایسے بچوں کی بحالی کے لئے فیضان ری پبلی ٹیشن سینٹر Faizan
Rehabilitation Centre کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی پہلی برانچ کراچی کے علاقے شارع فیصل میں
قائم کی گئی۔ اس ادارے میں پری اسکول کے نصاب کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم ،Physical
therapy, Occupational therapy Speech therapy, Physiotherapy،
Montessori
Educationاور ماہر ٹرینر کی خصوصی توجہ کے ساتھ ان کی تربیت
کی جاری ہے۔
اس
ڈیپارٹمنٹ نے اپنی کوشش کو آگے بڑھاتے
ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں اپنی دوسری برانچ بھی قائم کردی ہے۔اس برانچ کے آغاز
میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عہدیداران نے
شرکت کی۔
تقریب
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے فیضان ری ہبلی ٹیشن سینٹر کے
متعلق بریفنگ دی۔
تقریب
کے اختتام پر بہترین Performance
پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو Appreciationشیلڈز
بھی دی گئی۔
شخصیات کے والد کی وفات پر نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی تعزیت

29
مارچ 2022ء بروز منگل دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران و شخصیات کے ہمرہ حاجی محمد اسد عطاری اور حاجی عبد اللہ عطاری کے گھر (پیرا ڈائز
ویلی میں) آمد ہوئی۔
تفصیلات
کے مطابق پچھلے دنوں حاجی محمد اسد عطاری اور حاجی عبدللہ عطاری کے والد کا انتقال ہوا گیا تھا جس پر نگران پاکستان مشاورت اور دیگر اسلامی بھائیوں نے حاجی محمد اسد عطاری اور حاجی عبد اللہ عطاری کے گھر پر جاکر ان سے تعزیت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی اور حاضرین میں ’’فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ کا لکھا ہوا کلام بھی پڑھا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

26
مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سٹی ٹاور لاہور میں مختلف شخصیات کے
درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے شخصیت کی رہائش جاکر ان سے ملاقات کی اور
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر بریفنگ دی۔ نگران
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس
پر شخصیات نے اپنی نیتیں پیش کیں۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری بھی موجود تھے۔

26
مارچ 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت گلشن راوی لاہور میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر دینی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ
اور مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنا قیمتی وقت دنیا کاموں کے ساتھ ساتھ دینی کاموں میں
بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران شوریٰ نے دینی و فلاحی کاموں کی منفرد عالمی
تنظیم دعوت اسلامی کے ساتھ مالی تعاون کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری بھی موجود تھے۔
نگران شوریٰ کی فیصل آباد میں ایک شخصیت سے ان کے والد کے
انتقال پر تعزیت

مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے25 مارچ 2022ء کو فیصل آباد میں ایک شخصیت کے
والد کے انتقال پر ان سے ملاقات کی۔
نگران
شوریٰ نے ان سے تعزیت کرتے ہوئےمرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔نگران
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارےمیں بریفنگ دی اور اپنے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے جانی و مالی
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ حاجی محمد
اسلم عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا
محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے جملہ کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے
ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا اور دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت 26 مارچ 2022ء کو فیصل آباد میں ملز اونر کی رہائش گاہ پر
دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو
دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ نگران
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا اور انہیں
خود بھی دینی تعلیم حاصل اور اپنے ورکرز کو بھی اس کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی جنید عطاری
عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

پچھلے
دنوں مرکزی مجلس شوریٰ (دعوت اسلامی) کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی تنظیمی
کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر تھے۔
دوران دورہ نگران شوریٰ نے لاہور میں مختلف
شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی و فلاحی
کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔نگران
شوریٰ نے انہیں دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری بھی موجود تھے۔

مدارس
و مساجد کا قیام کرنے والی دعوت اسلامی کی منفرد ڈیپارٹمنٹ شعبہ خدام المساجد و
المدارس کے زیر اہتمام کراچی میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے
وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
سیشن
میں ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی Performance،
کامیابی اور مستقبل کے اہداف کے بارےمیں پریزنٹیشن Presentation
دی گئی۔آخر میں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے مسجد کے حصول اور تعمیر میں
تعاون کرنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کرنے کے لئے شیلڈز پیش کیا۔
شعبہ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسٹاف کے درمیان تین دن کے
لئے ورکشاپ کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے شعبہ ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت تین دن
پر26 تا28 مارچ 2022ء تک مشتمل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف زبانوں سے
تعلق رکھنے والے ٹرانسلیٹرز، ایڈیٹرز اور مفتشین بذریعہ زوم شرکت کی۔
ورکشاپ
کے دوران رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے مطالعے کی اہمیت پر بیان کیا اور
شرکا کو مطالعہ کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔