25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام 27 جون 2022ء بروز
پیر پنجاب پاکستان کی تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ
جہلم کے تمام تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں
کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے تحصیل نگرانوں کو
وارڈ وائز جاکر مدنی مشورے کر کے ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا۔بعدازاں
شرکائے مدنی مشورہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:عابد عطاری شعبہ مدنی چینل
عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)