23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری کی ڈائریکٹر جنرل سندھ میجر
جنرل افتخار حسن سے ملاقات
Wed, 1 Jun , 2022
2 years ago
گزشتہ
روز مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ڈائریکٹر جنرل سندھ میجر
جنرل افتخار حسن سے کراچی میں ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے جنرل افتخار حسن کو دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم، دار
المدینہ یونیورسٹی، دار المدینہ کالج اور کنزالمدارس بورڈ کے بارے میں بریفنگ دی
جبکہ دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا۔
رکن
شوریٰ اور میجر جنرل افتخار حسن کے درمیان تعلیمی امور سمیت دیگر معاملات پر بھی
تبادلۂ خیال ہوا۔
اس
موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری اور محمدیحییٰ عطاری
بھی موجود تھے۔