اللہ پاک کے فضل وکرم سے دعوت اسلامی کادینی کام دن بہ دن ترقی کررہاہے اور دعوت اسلامی اپنے ذمہ داران کے ذریعے باقاعدہ ایک منظم انداز سے امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے دیئے گئے مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ پاکستان مشاورت آفس کے تحت حال ہی میں دور جدید کے تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی ذمہ داران کی تربیت کے لئے ایک کورس بنام ’’آن لائن تنظیمی کورس‘‘ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد ذمہ داران کی شرعی، تنظیمی اور ٹیکنیکل انداز سے تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے دینی کاموں کو مزید بہتر سے بہتر انداز میں کرسکیں۔

یکم جون2022ء سے باقاعدہ اس کورس کاآغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت اس کورس میں تنظیمی تقسیم کاری کے مطابق 3سرکاری ڈویژنوں کے کم و بیش 13ڈسٹرکٹ نگران شرکت کررہے ہیں ۔

شعبہ جدول کے نگران ومبلغ دعوت اسلامی نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے کورس کے مقاصد بیان کئے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کومزید کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے اس بارے میں رہنمائی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)