24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں میٹنگ، صوبۂ انٹیرئیر
سندھ مشاورت سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت
Mon, 30 May , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبۂ انٹیرئیر سندھ
مشاورت اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران سمیت سرکاری ڈویژ ن سطح کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت
مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ اجتماعی قربانی کے گودام، کھالوں کی
وصولی گوداموں پر بروقت پہنچانے کے متعلق
چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز رکنِ شوریٰ نے ڈویژنوں کے مالی بجٹ کا
جائزہ لیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)