پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 6 جون 2022ء بروز پیر شعبہ مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز، شارٹ ٹائم، رہائشی اور کورسز) کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں ان شعبہ جات کے نگرانِ مجالس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت ک۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے شعبہ جات کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیا۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ میٹنگ شعبہ جات کو خود کفیل کرنے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارکردگی جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔مزید اس میٹنگ میں خصوصی طور پر کوئٹہ، پشاور، مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں مدرسۃالمدینہ شروع کرنے کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بتایا کہ اب تک ملک و بیرونِ ملک دعوت اسلامی کے تحت کم و بیش5 ہزار 627 مدارس المدینہ قائم ہو چکے ہیں جن میں اسٹاف کی تعداد کم و بیش 13 ہزار741 ہے جبکہ ان مدارس المدینہ میں قراٰنِ پاک پڑھنے والے بچے اور بچیوں کی تعداد کم و بیش 25 ہزار 524 ہے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)