پچھلے دنوں دعوتِ اسلامیکے زیرِ اہتمام ساہیوال ضلع سرگودہا میں قائم ٹی ایم اے آفس اور ریڈر کالج بھیرہ ریسکیو 1122 میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ دارا ن نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پودے لگائے۔

اس دوران ڈسٹرکٹ مشاورت سرگودہا محمد عمر عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شجر کاری کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں ذمہ دار نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ مشاورت کے اراکین سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد حامد عطاری مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 رجب المرجب شبِ معراج کے موقع پر پنجاب پاکستان کے علاقے کھڈیاں خاص ضلع قصور میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 فروری 2022ء بروز پیراجتماعِ جشنِ معراج النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران، اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’واقعہ ٔمعراج‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے معراج شریف میں پیش آنے والےواقعات بیان کئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کراچی ڈسٹرکٹ کے نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ اراکینِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

مدنی مشورے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے افطار کے وقت مناجات کا اہتمام کیا اور دعاکروائی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 فروری 2022ء بروز پیر جیئی لطیف شادی ہال نزد ریاض چوک ٹھل میں اجتماعِ جشنِ معراج النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی شامل تھے۔

دورانِ اجتماع مولانا عبدالواحد بخش عطاری مدنی نے ’’معراجِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو شبِ معراج میں ہونے والے واقعات کے بارے میں بتایا۔ (رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں قائم جامع مسجد فاروقیہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شبِ معراج کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسٹرکٹ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نمازو کی پابندی کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے 63 پر مشتمل کورس اور رمضان المبارک میں ہونے والے ایک ماہ کے اعتکاف میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کی رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں قصیدۂ معراج اور دعا کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد عادِل رضا عطاری سیالکوٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 رجب المرجب کو اللہ پاک نے امام ُالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اپنے دیدار کے لئے لامکاں پر بلایا۔اس موقع پر دنیا بھر کے بیشتر علاقوں میں محافلِ نعت منعقد ہوتی ہیں جہاں نبی پاک ﷺ کے چاہنے والے نعتیں پڑھتے، بیانات سنتے اور نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قائم جرمنی گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شبِ معراج اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے بذرریعہ مدنی چینل شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ٹاؤن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اس اجتماعِ پاک میں شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر پر رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 رجب المرجب کو اللہ عزوجل نے امام ُالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اپنے دیدار سے مشرف فرمایا۔اس موقع پر دنیابھر کے بیشتر علاقوں میں محافلِ نعت منعقد ہوتی ہیں جہاں نبی پاک ﷺ کے چاہنے والے نعتیں پڑھتے، بیانات سنتے اور نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے شبِ معراج اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’معراجِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شبِ معراج کے واقعات بیان کئے۔

اجتماع کےاختتام پر رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک بھرمیں سات مقامات پر ”ختم بخاری شریف“اجتماعات کا انعقاد

بخاری شریف کی مکمل احادیث مبارکہ پڑھی گئیں جبکہ مفتیان کرام اور مبلغین نے بیانات کئے

تفصیلات:

26 فروری 2022ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرےکے دوران شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی اور ترجمہ کرتے ہوئے ابن حجر عسقلانی رحمۃاللہ علیہ کی کتاب”فتح الباری“ سے حدیث شریف کی شرح بیان فرمائی۔

ملک کے مختلف شہروں کراچی، حیدر آباد، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ میں” ختم بخاری شریف “کے سلسلے میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

مدنی مذاکرے سے قبل ختم بخاری شریف میں جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام، ناظمین، ذمہ داران اور طلبۂ کرام نے مل کر تقسیم کاری کے ساتھ مکمل بخاری شریف کے احادیث مبارکہ کی قراءت کی۔

بعد ازاں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے جامعۃ المدینہ میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، جامعۃ المدینہ سائٹ ایریا ولیکاکراچی میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور جامعۃ المدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں شیخ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی جبکہ باقی مقامات پر جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور ذمہ داران نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

ختم بخاری شریف اجتماعات میں شیخ الحدیث غلام شبیر سعیدی مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی محمد سرفراز عطاری، شیخ الحدیث مفتی محمد نوید عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، جامعۃالمدینہ کے اساتذۂ کرام، اراکین شوریٰ اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام شریک ہوئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی چینل عام کریں اور ایف جی آر ایف کے تحت ساہیوال ضلع سرگودہا 1122 آفس کا افتتاح کیا گیا جس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شجرکاری کی۔

اس دوران اراکینِ کابینہ اور جامعۃ المدینہ بوائز ساہیوال کے طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔ ڈویژن مشاورت محمد حامد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد حامد عطاری شعبہ مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں 27 رجب المرجب کو  عاشقانِ رسول امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے عظیم الشان معجزے ” معراج النبی“ کی یاد مناتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر دنیابھر کی بیشتر مساجد میں محافلِ نعت منعقد ہوتی ہیں جہاں نبی پاک ﷺ کے چاہنے والے نعتیں پڑھتے، بیانات سنتے اور نیاز کا اہتمام کرتے ہیں۔

اسی مناسبت سے عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے بھی آج 27 رجب المرجب کی رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفلِ نعت منعقد ہوگی ۔محفل کا آغاز تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوگا جبکہ بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل ِ سنت حضرت علامہ مولانا محمدالیا س عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ محفل میں خصوصی شرکت فرماتے ہوئے عاشقانِ رسول کو اپنے قیمتی ملفوظات بھی عطا فرمائیں گے۔ (نوٹ: امیر اہلِ سنت بیرونِ ملک سے کراچی پاکستان تشریف لاچکے ہیں )

اس موقع پر مکمل قصیدۂ معراج بھی پڑھا جائے گا جبکہ نعت خوان حضرات ”شاہ دولہا بنا آج کی رات ہے“جیسے اشعار و کلام پڑھ کر شرکاکے عشقِ رسول میں اضافہ کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ پوری محفلِ نعت مدنی چینل پر براہِ راست نشربھی کی جائے گی، جو عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ آسکتے ہو وہ ضرور تشریف لائیں بصورتِ دیگر مدنی چینل جوائن کرکے آج کی رات کی برکتیں حاصل کریں۔


عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 فروری بروز جمعرات پنجاب پاکستان کےشہر کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں سمیت 27 رجب المرجب کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نشست ہوئی جس میں ائمہ مساجد وعلمائے کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان ’’منصبِ امامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)