جشن ولادت اعلیٰ حضرت کے موقع پر ”افتتاح بخاری“ کا
انعقاد، امیر اہلسنت نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر سنائی
جشن
ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے
موقع پر ”اجتماعِ افتتاحِ بخاری“ کا انعقاد کیا گیا
10
شوال المکرم 1442ھ بمطابق 12 مئی 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانۂ شمع رسالت، استاذ العلماء الشاہ
امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی یوم ولادت
کے موقع پر ”اجتماعِ افتتاحِ بخاری“کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع پاک کا آغاز
سورہ ٔاخلاص کی تلاوت سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے بارگاہِ رسالت مآب
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت کا نذرانہ پیش کیا۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سامعین کو امام المحدثین حضرت سیدنا محمد بن
اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب”بخاری شریف“ کا
مکمل نام بتایا اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے
اس کتاب کو تالیف کیوں کیا اس کی وجہ بیان فرمائی۔اس کے بعد امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”بخاری شریف “ کی پہلی حدیث پڑھتے ہوئے
اس کی تفصیلاً تشریح بھی بیان فرمائی۔اس نشست میں شیخ طریقت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے درجات
حدیث پر بھی مختصراًکلام فرمایا۔
مذکورہ تقریب میں مصر کے جامعہ اظہر سے تشریف
لائے ہوئے ڈاکٹر مولانا جمال فاروق دقاق صاحب مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
استاذ العلماء مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
استاذ العلماء مولانا احمد رضا شامی صاحب، استاذ العلماء مولانا محمد کامران عطاری
مدنی صاحب،استاذ العلماء مولانا عبد الواحد عطاری مدنی صاحب، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، اراکین مجلس
جامعۃ المدینہ مولانا سید ساجد عطاری مدنی، مولانا فہیم عطاری مدنی، مولانا عارف
عطاری مدنی اور دورۃ الحدیث شریف کے
سینکڑوں طلبائے کرام شریک تھے۔ اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک میں قائم دورۃ الحدیث شریف کے ہزاروں طلبائے کرام ، مفتیان کرام، سینئر
اساتذۂ کرام اور اراکین شوریٰ بذریعہ مدنی چینل بھی شریک ہوئے۔
اس
اجتماع میں نگران شوریٰ نے12 ماہ کے مدنی قافلے کے حوالے سے گفتگو کی جس میں انہوں
نے دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام کو 12 ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
کئی طلبہ اس راہ کےمسافر بننے کے لئے تیار
بھی ہوگئے جنہیں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی
جانب سے عیدی کا تحفہ پیش کیا گیا اور دعاؤں سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ اس سال
ملک و بیرون ملک میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں 1670 بوائز اسٹوڈنٹس اور 3211 گرلز
اسٹوڈنٹس شریک ہونگے اور انشاء اللہ الکریم سال کے آخر میں عاشقان رسول کی عالمگیر
تحریک دعوت اسلامی امت کو کم و بیش 5ہزار علمائے کرام کا تحفہ پیش کرے گی۔