23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سیکرٹری مذہبی امور
پاکستان سردار اعجاز جعفر کے گھر پر جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضاعطاری
مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہاور رکن شوریٰ و نگران اسلام آباد (سٹی ) مشاورت
حاجی وقار المدینہ عطاری کی آمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سردار اعجاز نے جانشین امیر
اہل سنت کا استقبال کیا اور ان سے ملاقات
کی، دوران ملاقات جانشین امیر اہل سنت نے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ساتھ ہی مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”صراط الجنان“ تحفے
میں پیش کی۔( کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری)