گزشتہ دنوں سابق آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمٰن کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا جن کی نمازِ جنازہ مدرسۃ المدینہ زینب مسجد فیصلِ آباد میں ادا کی گئی۔اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد بھی ہوئی۔

رکنِ شوریٰ نے سابق آئی جی پنجاب سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور مرحومہ کےلئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے اقبال پارک لاہور میں ہونے والے ایصال ثواب اجتماع میں ’’مقصد حیات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عرس خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر DHA اسلام آباد میں کرنل عظیم کے گھر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مختلف شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرابیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو خواجہ غریبِ نواز رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات اور اُن کی دینِ اسلام کے لئے دی گئی قربانیوں کے بارے میں بتایا۔اس حلقے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام6 فروری 2022ء بروز اتوار پاکستان کے شہر پتوکی میں سحری اجتماع کا انعقاد  ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی نے شرکا کو گھر گھر سحری اجتماعات کرنے ، کالج ویونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس اور صحافیوں کو نفلی روزے رکھوانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 13 فروری 2022ء کو پتوکی میں منعقد ہونےوالے کفن دفن اجتماع کی دعوت دینے کے حوالے سے ذہن سازی کی ۔اس اجتماعِ پاک میں کم و بیش 20 عاشقانِ رسول نے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔

واضح رہے 13 فروری کو ہونے والے کفن دفن اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ (رپورٹ:علی ریاض عطاری مجلس سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


6 فروری 2022ء بروز اتوار فیضان رمضان مسجد 5ایف نیو کراچی ٹاؤن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ ڈسٹرکٹ ویسٹ قاری محمد بغداد رضا عطاری نے’’ نیکی کی دعوت دینے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دینے ، ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد شہمیر خان عطاری ڈسٹرکٹ ویسٹ کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4فروری 2022ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے طارق آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ”اللہ پاک کی رحمت اور توبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے کوئٹہ بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز فیضان صحابیات قائم کرنے کے لئے تین مقامات کا وزٹ کیا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ میں جامعۃ المدینہ للبنات کا دورہ کیا اور شرکائے قافلہ کے درمیان بیان فرمایا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن نگران بھی شریک تھے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔


مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بلوچستان کے شہر خضداد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضان صحابیات کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

رکن شوریٰ نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں سرکاری ڈویژن مشاورت کے نگران اور ضلع نگران بھی شریک تھے۔ رکن شوریٰ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور انتظامات کے حوالے سے اہداف طے کئے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے نگران ڈویژن راجہ جنگ مشاورت محمد شاہ نواز عطاری کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں راجہ جنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ، عزیز واقارب اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران شریک تھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام قصور کی جامع مسجد نورانی میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی آزمائش پر صبر اور آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

دعا کے بعد شعبہ روحانی علاج کی طرف سے استخارہ، کاٹ کا عمل، ہیپاٹائٹس کااتارا اور دیگر امراض کے لئے وظائف دیئے گئے۔


پچھلے دنوں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بلوچستان کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مولانا محمد امجد قریشی حبیبی صاحب اور مولانا عبد الحمید سلیمانی صاحب سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے علمی، دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیااور دیگر امور تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے بیلہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا دورہ کیا جہاں  جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام اور اساتذۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔

رکن شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی تعلیمی جد و جہد کو جاری رکھتے ہوئے 12 دینی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔