23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کاہنہ نو میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کی
تربیت کے لئے بعد نمازِ فجر ایک نشست منعقد
ہوئی جس میں معتکفین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائی شریک تھے۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں
اعتکاف کے اختتام پر مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اعتکاف کی انتظامیہ کا
مدنی مشورہ کیا اور انہیں انتظامات کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)