23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کی
ناظمات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 9 May , 2022
2 years ago
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کی
ناظمات اسلامی بہنیں پردے میں شریک تھیں۔
تفصیلات کے مطابق رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ لاہور ڈویژن
حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے مدنی عطیات کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ نے لاہور میں جامعۃ المدینہ
و مدرسۃ المدینہ (گرلز) کے باہر عطیات کا بستہ لگانے والے اسلامی بھائیوں کی
حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)