12مئی کو ”افتتاح بخاری“ کا سلسلہ ہوگا، امیر
اہلسنت بخاری شریف کی پہلی حدیث بیان فرمائیں گے
جشن
ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر افتتاح بخاری کا سلسلہ
ہوگا
”دورۃ
الحدیث“
درسِ نظامی (عالم
کورس)کی
وہ عظیم کلاس ہے جس میں طلبائے کرام کو احادیث رسول ﷺ پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔اس
کلاس کے آغاز میں صحاح ستہ کی سب سے بڑی کتاب ”بخاری شریف“ کے افتتاح اور
سال کے آخر میں ختمِ بخاری کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی جشن ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے
موقع پر 10 شوال المکرم 1443ھ بمطابق
12مئی 2022ءبروز جمعرات صبح 8:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”افتتاح
بخاری“کے لئے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس تقریب میں دورۃ الحدیث
شریف کراچی کے طلبائے کرام براہ راست جبکہ دیگر مقامات پر قائم دورۃ الحدیث کے
طلبہ بذریعہ مدنی چینل شریک ہونگے۔
افتتاح
بخاری میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔
واضح
رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔