23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں کاہنہ نولاہور میں قائم دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک ماہ اور آخری عشرے کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ
رسول کےلئے بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ
لاہور ڈویژن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو
مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اعتکاف کی انتظامیہ کا مدنی مشورہ کیا
جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کلام
کرتے ذمہ داران کی تربیت کی۔(رپورٹ:غلام
یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)