23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مئی 2022ء بروز بدھ جوہر
ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ملک بھر سے آڈیٹرز کی آمد ہوئی جہاں
اُنہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود عاشقانِ رسول
سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کر کے اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز چند اہم موضوعات
پر اُن کی تربیت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے آڈیٹرز کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)