پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ دنوں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رمضانُ المبارک میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اپنی اپنی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)