23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد 1G-1 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معتکفین سمیت
پشاور خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے ’’توبہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعاشقانِ رسول
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں
پشاور سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی اور کھانا تناول
کیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)