گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ٹنڈوآدم میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں بذریعہ ویڈیو لنک سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز عطاری نے معتکفین کی تربیت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے شرکا کو کثرت سے درود پاک پڑھنے اور قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا نیز چاند رات کو راہِ خدا عزوجل کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)